کچھ ایسا کرو جس سے تمہاری زندگی بدل جاۓ
کچھ بھی کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ میں یہ کیوں کرنے جا رہا ہوں میں جو کرنے جا رہا ہوں وہ کس مقصد کی بینا پر کرنے جا رہا ہوں انسان کچھ بھی تب کرتا ہے جب اس کے پیچھے اس کا کوئی خاص مقصد ہوتا ہے جب بھی کچھ کرو سوچ سمجھ کر اور پورے یقین کے ساتھ کرو
جب کچھ کرو تو پختہ فیصلہ بھی کرو جو کرنے جا رہا ہوں اسے مکمل کرو گا چاہے کچھ بھی ہو جاۓ مقصد تب پورا ہوتا ہے جب اسے مکمل کیا جاتا ہے ادهورے کام سے انسان کو کامیابی نہیں ملتی
کامیابی مکمل کام کرنے سے ملتی ہیں زندگی میں کچھ ایسا کرو کہ زندگی بدلنے میں وقت نہ لگے یاد رکھو زندگی چار دن میں نہیں بدلتی لیکن پورا کام کیا جاۓ چار مہینوں میں ضرور بدل جاتی ہیں
انسان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ادھورے کام سے مکمل فائدہ چاہتا ہے جو کہ ممکن نہیں
ہر وہ کام جو آپ کر رہے ہیں اس کام میں آپ کو سفلتہ تب ملے گی جب آپ اسے مکمل کرے گے
ایک ہاتھ سے آپ دو ہاتھوں والا کام کبھی نہیں کر سکتے ادھورے کام سے آپ اپنی زندگی نہیں بدل سکتے انسان جو کچھ بھی کرتا ہے اس سے وہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہی کرتا ہے اگر فائدہ نہ ہو تو انسان وہ کام نہیں کرتا
انسان بہت کچھ کر کے کامیاب نہیں بن سکتا لیکن جو کر رہا ہے اسے مسلسل کر کے کامیاب ضرور بن سکتا ہے انسان اپنے اندر کی طاقت سے زیادہ کچھ بھی نہیں کر سکتا
حد سے زیادہ کوشش بھی انسان کو ناکام بنا دیتی ہے
بیکار کام میں حد سے زیادہ کوشش کرنا بھی بیکار ہے وہی کام کرے جو آپ اچھا اور ترقی یافتہ ہو وہ کام کبھی نہ کریں جو کام آپ کو کچھ نہیں دے سکتا
آپ کی کمائی آپ کی ضروریات سے زیادہ ہونی چاہیے
یاد رکھیں آپ کی اصل کمائی وہ نہیں جس سے آپ کا گھر چلتا ہے آپ کی اصل کمائی وہ ہوتی ہیں جس سے آپ کی نسلیں چلتی ہیں اپنی کمائی کو پھیلائیں کم کمائی میں گزارا کریں لیکن کم کمائی میں مسلسل نہ رہیں اسے بڑھائیں
Post publish 9/11/2022
Post Writer:Muhammad Ahmed

0 Comments